زینب قتل کیس میں گرفتار ملزم 8 بچیوں کا قاتل نکلا

ملزم عمران نے تمام بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا، درندگی کے بعد قتل کی گئی بچیوں میں زینب کے علاوہ کائنات، ایمان فاطمہ، نور فاطمہ، تہمینہ، عائشہ، عاصمہ اور لائبہ شامل ہیں۔

دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق زینب قتل کیس میں گرفتار ملزم عمران کا ڈی این اے آٹھ بچیوں کے ساتھ میچ کر گیا ہے۔ ملزم نے پہلی واردات جون 2015ء میں کی۔ زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی بچیوں کی عمریں 4 سے 9 سال کے درمیان تھیں۔

ذرائع کے مطابق ملزم تین سال سے ایک ہی محلے اور ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھا۔ لزم نے تمام بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا۔ درندگی کے بعد قتل کی گئی بچیوں میں زینب کے علاوہ کائنات، ایمان فاطمہ، نور فاطمہ، تہمینہ، عائشہ، عاصمہ اور لائبہ شامل ہیں۔ ملزم عمران تمام بچیوں کو قتل کرنے کے بعد ملزم فرار بھی ہوتا رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں