نانگا پربت پر پھنسی فرانسیسی کوہ پیما خاتون کو بچا کر پاک فوج اور کوہ پیماؤں نے بے مثال بہادری کی تاریخ رقم کردی۔

پاک فوج کا ایک اور کارنامہ

نانگا پربت پر پھنسی فرانسیسی کوہ پیما خاتون کو بچا کر پاک فوج اور کوہ پیماؤں نے بے مثال بہادری کی تاریخ رقم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قاتل پہاڑکے نام سے مشہوردنیا کی نویں اورپاکستان کی دوسری بلند چوٹی نانگا پربت کو سرکرنے کی کوشش کرنے والے 2 غیر ملکی کوہ پیما پھنس گئے تھے جنہیں بچانے کے لیے پاک فوج اور روس و پولینڈ کے کوہ پیماؤں نے امدادی آپریشن کیا۔

پاک فوج نے روس اورپولینڈ کے 4 کوہ پیماؤں کو دو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے نانگاپربت کی اونچائی تک پہنچایا، پھر ان جانباز کوہ پیماوں نے وہ کردکھایا جو آج تک کسی نے نہیں کیا تھا، کوہ پیماوں نے بے مثال بہادری نے تاریخ رقم کرتے ہوئے نانگا پربت پر پھنسی فرانسیسی کوہ پیما خاتون الزبتھ کو بچا لیا۔ تاہم بدقسمتی سے خراب موسم کے باعث ریسکیو آپریشن کو روکنا پڑا جس کی وجہ سے دوسرے کوہ پیما کو بچایا نہ جاسکا۔

ریسکیو کی جانے والی کوہ پیما کو موسم بہتر ہونے پراسکردومنتقل کردیا جائے گا ۔ پولش کوہ پیماٹیم نے بھی سوشل میڈیا پراپنے پیغام میں کہا کہ الزبتھ ریوول مل گئی ہیں، ایک اور پھنسے پولش کوہ پیما کا تاحال پتانہ چل سکا اورخراب موسم کے باعث تلاش سے ریسکیوٹیم کی جانیں خطرے میں پڑسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ نانگا پربت کی اونچائی 8125 میٹر ہے اوراسے دنیا کا قاتل پہاڑ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس پہاڑ کو سر کرنے کی کوشش میں اب تک متعدد کوہ پیما اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ گزشتہ سال بھی اس پہاڑ کو سر کرنے کی کوشش کرنے والے 2 کوہ پیما ہلاک ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں