سابق کرکٹر سعید انور کے بہنوئی کو گھر سے اغوا کرلیا گیا

سابق کرکٹر سعید انور کی بہن شکیلہ انور نے تھانے میں درخواست دی ہے کہ ان کے کے شوہر اسد منیر کو گھر سے اغوا کرلیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سعید انور کی ہمشیرہ شکیلہ انور نے تھانہ جنوبی چھاونی میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں انہوں نے اپنے شوہر اسد منیر کو گھر سے اغوا کیے جانے کی اطلاع دی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ20جنوری کورات 12:30بجے سرکاری گاڑیوں میں سوار وردی اور سادہ لباس میں ملبوس نقاب پوش افراد ان کے گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور ان کے شوہر اسد منیر کو اٹھا کر لے گئے۔
شکیلہ انور کی درخواست کے مطابق گھر میں گھسنے والے افراد لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر سمیت کچھ ضروری دستاویزات بھی لے گئے۔ان کا کہنا ہے کہ ان کا اپنے شوہر سے اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

ولیس کے مطابق اسد منیر کے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے تاہم واقعے کا ابھی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں