نمبر ون پوزیشن ہاتھ سے جاتے ہی ایک اور بری خبر آ گئی، حسن علی کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

قومی فاسٹ باﺅلر حسن علی پہلے انجری کا شکار ہوئے اور پھر ون ڈے انٹرنیشنل آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن بھی ہاتھ سے چلی گئی جس کے بعد ان کیلئے ایک اور بری خبر آ گئی ہے۔

حسن علی کا نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی 20 میچ سے پہلے پریکٹس سیشن کے دوران فٹ بال کھیلتے ہوئے ٹخنہ مڑا جس کے باعث وہ میچ نہ کھیل سکے لیکن یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے دوسرے میچ میں کپتان کیساتھ تلخ رویہ اختیار کیا جس کے باعث انہیں باہر بٹھایا گیا۔
23 سالہ حسن علی تیسرے میچ میں شریک نہ ہوئے اور پی سی بی نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وہ انجری کے باعث میچ نہیں کھیل سکے اور اب یہ اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ ڈاکٹرز نے انہیں 4 ہفتے تک آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے جس کا مطلب ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کے ابتدائی میچوں میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کا آغاز 22 فروری سے ہونا ہے اور پہلا میچ ہی پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جانا ہے جبکہ حسن علی پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں