امریکہ میں دوچار ٹیکسیوں پر ’’ فری کراچی‘‘ کا اشتہار لگانے والے امریکی عوام کی ترجمانی نہیں کررہے: اعزاز چوہدری

امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ امریکہ میں دوچار ٹیکسیوں پر ’’ فری کراچی‘‘ کا اشتہار لگانے والے امریکی عوام کی ترجمانی نہیں کررہے ،یہ شرپسند لوگ باہر کے ذرائع سے رقم لیتے ہیں اور کراچی کے امن کو برباد کرنے میں ملوث تھے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ اگرچند شرپسند عناصر باہر کے کسی ذرائع سے پیسہ لے کر دوچار ٹیکسیوں پر اپنا اشتہار لگاتے ہیں تو وہ کوئی امریکی عوام کی نمائندگی نہیں کر رہے ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے دباؤکو دباؤ نہ سمجھیں یہ کوئی دباؤ نہیں ہے بلکہ یہ لوگ اپنے منہ کی کھا رہے ہیں اور ایکسپوز ہو رہے ہیں ،ان کو کیا پتہ کراچی میں کیا ہو رہا ہے؟ جبکہ کراچی میں بزنس اس وقت بوم کررہا ہے، کراچی پر امن ہو گیا ہے اور یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے کراچی کا امن برباد کیا ہوا تھا، آج یہ کراچی کے حقوق کی خاطر اٹھ کر آ گئے ہیں جو باہر سے پیسے لیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں