رویہ نہ بدلا تو موجودہ ایرانی نظام حکومت کا دھڑن تختہ ہوسکتاہے:سابق صدر

ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے خبردار کیا ہے کہ حکومت نے رویہ نہ بدلا تو عوامی احتجاج کے نتیجے میں موجودہ نظام حکومت کا دھڑن تختہ ہوسکتا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق سابق صدر نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کو ایک انتباہی مکتوب ارسال کیاجس میں ان سے کہا گیا کہ وہ عوام کے دیرینہ، جائز اور اصولی مطالبات پر عمل درآمد کے احکامات جاری کریں کیونکہ اگر عوام کا غم وغصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو اس کے نتیجے میں حکومت بھی ہاتھ سے جاسکتی ہے۔سابق صدر کا اشارہ ملک میں حالیہ احتجاجی تحریک کی جانب تھا جس میں ریاست کی سیاسی اور اقتصادی پالیسیوں کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے عوام کے خلاف سیاسی اور اقتصادی دباؤ اب بھی برقرار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں